18 اپریل، 2024، 5:53 PM

ایرانی صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی کے اس ملک کے آئندہ دورے  کے حوالے سے کہا: اسلام آباد عنقریب ایران کے صدر کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد ایرانی صدر کی میزبانی کرے گا اور ہم اپنی مہمان نوازی کی روایت کے مطابق ایرانی وفد کی میزبانی اور استقبال کے لیے تیار ہیں۔

اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال بالخصوص مقبوضہ علاقوں (صیہونی رجیم) پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دمشق قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔ عالمی برادری کی اس دہشت گردانہ کارروائی پر خاموشی باعث بنی کہ ایران اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی پھیلانا اور نئی جنگ کا آغاز کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ لہذا عالمی برادری اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہئے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ 

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت السلام ابراہیم رئیسی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

News ID 1923406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha